پاکستان میں بدترین سیلاب اور لامتناہی بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر برطانیہ نے پاکستان کو 15 لاکھ پاؤنڈز امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 900 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، ان ہلاکتوں کے بعد برطانیہ پاکستان کو فوری امداد فراہم کر رہا ہے۔
شدید بارشوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے، کم از کم 700,000 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس آفت کے بعد برطانیہ امدادی کوششوں کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈز (تقریباً چالیس کروڑ روپے سے زائد) تک فراہم کرے گا۔
اقوام متحدہ ہفتے کے آخر میں ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے اور توقع ہے منگل کو اقوام متحدہ کی اپیل شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
کمراٹ میں پنجاب کے 30 طلبہ و طالبات پھنس گئے
برطانیہ کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے مقامی کمیونٹیز کو تباہ کر دیا ہے، برطانیہ فوری بعد میں مدد کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈ تک فراہم کر رہا ہے، ہم اس تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
This is a time to stand together: ???????? is providing urgent support of £1.5m for #FloodRelief cc @Sherryrehman @NdmaPk ???? https://t.co/zAxZ3F8iEu
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) August 27, 2022