سیاستدان عدم برداشت کومزید بڑھاوا دے رہے ہیں، ثناء فخر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاستدان عدم برداشت کومزید بڑھاوا دے رہے ہیں، ثناء فخر
سیاستدان عدم برداشت کومزید بڑھاوا دے رہے ہیں، ثناء فخر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:ملک کی معروف اداکارہ ثناء فخر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اخلاقی اقدار سے دور ہوتے جارہے ہیں اور بد قسمتی سے ہم بہت دور نکل چکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ جو لوگ بہتری کے لئے کردار ادا کریں وہی اس کا سبب بن رہے ہیں۔معاشرے میں اس صورتحال کے باعث عدم برداشت میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔

ثناء فخر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب آپ کے سیاسی لیڈر جنہیں لاکھوں لوگ سنتے ہیں اگر وہ اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کریں گے اور دوسروں کی پگڑیاں اچھالیں گے تو کیا ان کی تقلید کرنے والے ان کے برعکس سوچیں گے یا عمل کریں گے۔

ثناء فخر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں آج جتنی پولرائزیشن ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی اور رجحان انتہائی خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:نیٹ فلکس کی سیریز ریزیڈنٹ ایول کا دوسرا سیزن آئے گا یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں پہلے ہی بہت زیادہ عدم برداشت ہے اور میرے خیال میں سیاستدان اسے مزید بڑھاوا دے رہے ہیں۔

Related Posts