مس انگلینڈ کا مقابلہ، ماڈل بغیر میک اپ کیے فائنل میں پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مس انگلینڈ کا مقابلہ، ماڈل بغیر میک اپ کیے فائنل میں پہنچ گئی
مس انگلینڈ کا مقابلہ، ماڈل بغیر میک اپ کیے فائنل میں پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: مس انگلینڈ مقابلے میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی مرتبہ کسی ماڈل نے میک اپ کے بغیر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مس انگلینڈ مقابلے میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی 20 سالہ کالج کی طالبہ میلیسا راؤف سیمی فائنل میں بغیر میک اپ شرکت کر کے بیوٹی مقابلوں کی تاریخ میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی بیوٹی کوئین بن گئیں۔

ماڈل کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔

میلیسا راؤف نے کہا کہ ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تو اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:سیاستدان عدم برداشت کومزید بڑھاوا دے رہے ہیں، ثناء فخر

ماڈل نے کہا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی میک کرنا شروع کر دیا تھا تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کے وقت اس روایت سے بچنے کی کوشش کریں گی اور یہ تجربہ کامیاب رہا۔

Related Posts