ایف پی سی سی آئی2022کے انتخابات میں یو بی جی کامیاب ہوگا، ایس ایم منیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر

کراچی:یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی ایف پی سی سی آئی الیکشن کیلئے صدر اور سینئرنائب صدر کے عہدے کے امیدواروں کا فیصلہ28اگست کو لاہور میں افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پر کورکمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

صدر کے عہدے کیلئے ہمارے پاس کئی امیدوار ہیں تاہم اتفاق رائے سے ہم صدر اور سینئرنائب صدر کے عہدوں کیلئے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔

رواں ماہ سے ہی یو بی جی انتخابی مہم بھی شروع کردیگااور۱یف پی سی سی آئی2022کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ بھرپور کامیابی حاصل کریگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس میں کیاجس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے تاجررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں یو بی جی کے صدر زبیرایف طفیل،چیئرمین افتخار علی ملک، خالد تواب،سہیل الطاف، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، حنیف گوہر، ڈاکٹر محمد نعمان ادریس بٹ، ملک سہیل حسین، حاجی عرفان یوسف، احمد چنائے،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرعارف یوسف جیوا ودیگرتاجررہنما بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پر قابض گروپ نے یو بی جی کے عہدیداروں کی جانب سے فیڈریشن کے خزانے میں چھوڑے گئے 16کروڑ روپے میں سے14کروڑ روپے خرچ کردیئے ہیں۔

ہمارے گروپ نے فیڈریشن کے خزانے میں 16 کروڑ اس لئے چھوڑے تھے تاکہ لاہور میں ایف پی سی سی آئی کی بلڈنگ کی تعمیر کی جاسکے لیکن فیڈریشن میں موجود گروپ کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں اور کاروباری برادری کے کوئی بھی کام نہیں ہو رہے۔

بی جی کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے اور برسراقتدار گروپ جو دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آیا ہے اورانہوں نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کوئی خاص پیش رفت نہیں کی۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ الیکشن کے بعد تاجروں کی بھرپور انداز میں نمائندگی کرے گا جس طرح سے انہوں نے گزشتہ پانچ سال سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہیں۔

چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کو ملک بھر کی سیاسی،ثقافتی اور سماجی حوالے سے ایک کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیپ فشنگ کے لائسنس صرف پاکستانیوں کو ہی جاری کرینگے،علی زیدی

Related Posts