ملائشیا سمٹ میں شریک ممالک عربوں کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،متحدہ عرب امارات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے وزیر  برائے امور خارجہ انور قرقاش نے سعودی عرب کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ملائشیا سمٹ مسلم دنیا کو درپیش مسائل پر غور کے لیے ایک غلط فورم تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاق انور قرقاش نے ٹویٹر پرلکھا کہ کیا یہ اسلامی دنیا کے لیے ممکن ہے کہ وہ عربوں کی عدم موجودگی میں بلند ہوسکیں؟ اس کا واضح جواب ہے، نہیں۔ کیونکہ تقسیم ،علیحدگی اور تعصبات کبھی حل ثابت ہوئے ہیں اور نہ ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کوالالمپور سمٹ

ان کاکہنا ہے کہ ملائشیا سمٹ سے مسلم امہ کے درمیان دوریاں پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہے ملائشیا سمٹ میں  شریک ممالک کے اقدام سے مزید انتشار پھیلے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملائشیا میں کوالالمپور سمٹ  کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملائشیا، قطر، ایران اور ترکی کے سربراہان مملکت نے شرکت کی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دبائو کی وجہ سے سمٹ میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

Related Posts