عرب امارات کا سندھ میں سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کیلئے امداد دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 263افراد جاں بحق
سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 263افراد جاں بحق

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس سیلاب کے باعث تباہ حال سندھ میں سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کیلئے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قیادت سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے متحرک ہے۔ عالمی میڈیا (اردو نیوز) کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سیلاب زدگان کے گھر تعمیر کروا کر دینے کیلئے امداد فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن آڈیو لیک کی تحقیقات کرسکے گا۔رانا ثناء اللہ

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران آگاہ کیا کہ یو اے ای سیلاب زدگان کیلئے مکانات کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گا۔ منصوبے کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی سفارتی اور دفاعی تعلقات قائم رکھے ہیں۔ خلیجی ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانی سرکاری و نجی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی 4ارب ڈالر سے زائد رقم پاکستان ارسال کرتے ہیں۔ 2022ء میں بھی پاکستانیوں نے 5ارب 10 کروڑ ڈالرز پاکستان بھیجے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سیلاب کے باعث 1700 سے زائد افراد انتقال کر گئے۔ 

Related Posts