یو اے ای کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر ویزے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، قونصل جنرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای حکومت کی جانب سےپاکستانی شہروںپر ویزے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ،قونصل جنرل
یو اے ای حکومت کی جانب سےپاکستانی شہروںپر ویزے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ،قونصل جنرل

کراچی: کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے کہا ہے کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے پاکستانیوں شہریوں پر ویزے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے ویزے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، پاکستان کے شہری بلاتفریق متحدہ عرب امارات کے وزٹ یا دیگر کسی بھی ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں ویزے دیے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کراچی قونصلیٹ سے بھی ان شہروں کی پیدائش رکھنے والے یا رہائشی پاکستانی بھائیوں کے وہ خود ویزے لگا کر دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف ٹی ایکس کے بانی 25 کروڑ ڈالر کی ضمانت پر رہا

بخیت عتیق الرمیثی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، ہر کچھ عرصے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں، نہ جانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں کیوں پھیلا رہے ہیں۔

معلوم رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے سیاحتی ویزے کی پابندی لگنے والی ہے۔

ان پوسٹرز میں ایبٹ آباد، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، خوشاب، مظفرگڑھ، سرگودھا، اٹک، ڈیرہ اسماعیل خان، قصور، کرم ایجنسی، نوابشاہ، شیخوپورہ، باجوڑ ایجنسی، ہنگو، کوہاٹ، لاڑکانہ، پاراچنار، اسکردو،چکوال، ہنزہ، کوٹلی آزاد کشمیر، مہمند ایجنسی، ساہیوال اور سکھر نمایاں طور پر شامل کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں میں اِن شہروں میں پیدا ہونے والے پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزہ کے لیے اپلائی نہ کریں ورنہ انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔

Related Posts