ابوظہبی :متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے 2026 میں ملک کی پہلی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے علاوہ ملک میں مالیاتی خدمات کے شعبے کوڈیجیٹل بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا اور اس سلسلے میں مصنوعی ذہانت اور بِگ ڈیٹا سالوشنز کو بروئے کارلائے گا۔
یواے ای کے سرکاری میڈیا کے بیان کے مطابق مرکزی بینک کا یہ اعلان اس کے 2023سے 2026 تک کے منصوبے کا حصہ ہے۔اس کے تحت وہ خود کو دنیا کے دس سرفہرست مرکزی بینکوں میں شمارکرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: بل گیٹس نے ڈیجیٹل کرنسی سے جان چھڑانے کا مشورہ دے دیا