راولپنڈی میں یوٹرن حادثات کا باعث، شارٹ کٹ کے چکر میں جانیں ضائع ہونے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں یوٹرن حادثات کا باعث، شارٹ کٹ کے چکر میں جانیں ضائع ہونے لگیں
راولپنڈی میں یوٹرن حادثات کا باعث، شارٹ کٹ کے چکر میں جانیں ضائع ہونے لگیں

راولپنڈی  کی مین پشاور روڈ پر یو ٹرن حادثات کا باعث بن گیا، یوٹرن سے شارٹ کٹ کے چکر میں غلط  کراسنگ کرتے ہوئے شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   مین پشاور روڈ پر واقع یوٹرن صدر راولپنڈی کی طرف جانے کے لیے بنایا گیا لیکن شہری شارٹ کٹ کے چکر میں غلط کراسنگ کرتے ہیں جن میں موٹر سائیکل سوار، رکشہ ڈرائیور، ریڑھی بان اور  گاڑی والے حضرات بھی شامل ہیں جو مختلف حادثات کے باعث جانیں گنوا چکے ہیں۔ 

علاقہ مکینوں نےحادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یوٹرن پر آج تک ٹریفک پولیس وارڈن تعینات نہیں کیا گیا۔ صبح کے وقت جب ٹریفک عروج پر ہوتی ہے تو ٹریفک پولیس وارڈن موجود ہوتے ہیں لیکن پروٹوکول ڈیوٹی ختم ہونے کے 10 سے 15 منٹ بعد ٹریفک پولیس وارڈن بھی غائب ہوجاتا ہے۔

عوام کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد غلط کراسنگ کے باعث حادثات کا شکار ہوچکی ہے لیکن اگر یہاں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر تعینات کردیا جائے تو بہت سی قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ اردگرد کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ ہم نے متعدد بار درخواست دی لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا۔

گزشتہ دنوں بھی اِسی طرح غلط کراسنگ کے دوران خاتون اپنے بچے سمیت جاں بحق ہو گئی تھی۔ روزانہ کی بنیاد پر ایکسیڈنٹس میں سے بے شمار کو رپورٹ نہیں کیاجاتا۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو یوٹرن ختم کیا جائے یا پھر ٹریفک وارڈن کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ حادثات کا تدارک ہوسکے۔

  یہ بھی پڑھیں:  غیر قانونی پارکنگ اور کھدائی کے باعث شہریوں کی آمدورفت محال 

Related Posts