دو کم سن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لاشیں نہر سے بر آمد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
دو کم سن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لاشیں نہر سے بر آمد
دو کم سن بھائی زیادتی کے بعد قتل، لاشیں نہر سے بر آمد

رحیم یار خان: دو کم سن بھائیوں کوزیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، دونوں کم سن بھائیوں کی نہرسے لاشیں بر آمد کرلی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آدم صحابہ نہر سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق دونوں کم سن بھائیوں کو قتل کیا گیا اور 5 سالہ چھوٹے بھائی کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کا گلا گھوٹ کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا مگر بچوں کو نہر میں تلاش کرتی رہی۔

مزید پڑھیں: کراچی، شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونیوالے 3سالہ بچے کی لاش برآمد، پڑوسی گرفتار

ورثا نے لاشیں ملنے پر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی۔ جاں بحق بھائیوں میں 9 سالہ فہد اور پانچ سالہ عبداللہ شامل ہیں۔ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پورے علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی۔

Related Posts