اینکر مرید عباس قتل کیس میں 2 گواہوں نے عاطف زمان کے بھائی کو پہچان لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینکر مرید عباس قتل کیس میں 2 گواہوں نے عاطف زمان کے بھائی کو پہچان لیا
اینکر مرید عباس قتل کیس میں 2 گواہوں نے عاطف زمان کے بھائی کو پہچان لیا

اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں شناختی پریڈ کے دوران دو گواہوں نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو پہچان لیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ خضر حیات کے ساتھ تھے جب قتل کا واقعہ پیش آیا۔

مرید عباس قتل کیس میں کچھ روز قبل گرفتار کیے گئے ملزم عادل زمان کو شناختی پریڈ کے لیےکراچی کے ضلع جنوبی میں  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیاجس پر اسے گواہوں کے سامنے لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کے ذاتی فعل کو پولیس کے ادارے سے جوڑنا درست نہیں،غلام نبی میمن

 دو گواہوں نے عادل زمان کو عاطف زمان کے بھائی کے طور پر شناخت کر لیا اوربتایا کہ وہ قتل کے واقعے کے دوران خضر حیات کے ساتھ تھے جبکہ عاطف زمان سے پیسے وصول کرنے کی غرض سے کراچی کے علاقے بخاری کمرشل گئے تھے جہاں عاطف زمان ایک سفید رنگ کی گاڑی میں آیا اور خضر حیات کو بلایا۔

گواہوں کے بیان کے مطابق عاطف زمان نے خضر حیات کو بلانے کے بعد اس پر فائرنگ شروع کردی جس کے دوران عادل زمان بھی موٹر سائیکل سے اتر گیا اور عاطف زمان کی گاڑی کی طرف بھاگا اور گولیوں سے شدید زخمی ہونے کے بعد خضر حیات زمین پر لیٹ گیا جبکہ  عاطف زمان کی گاڑی تک پہنچ کر عادل  اس کے ساتھ بیٹھا اور دونوں بھائی اقدامِ قتل کے بعد فرار ہو گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب)نے ٹائراسکینڈل کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ، دوران تحقیق بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔مرید عباس اور خضر حیات نے مال کے ساتھ جان بھی گنوائی لیکن اپنی جمع پونجی کھونے والوں میں درجنوں لوگ اور بھی سامنے آگئے۔

نیب کراچی نے ٹائر اسکینڈل میں ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں، ڈی جی نیب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزم عاطف زمان کیخلاف 30 سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کیا، متاثرین نے بیانات قلمبند کرائے اور دستاویزات بھی جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں: نیب نے ٹائراسکینڈل کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ، دوران تحقیق بڑی پیش رفت سامنے آگئی

Related Posts