نیب نے ٹائراسکینڈل کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ، دوران تحقیق بڑی پیش رفت سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قومی احتساب بیورو (نیب)نے ٹائراسکینڈل کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے ، دوران تحقیق بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔مرید عباس اور خضر حیات نے مال کے ساتھ جان بھی گنوائی لیکن اپنی جمع پونجی کھونے والوں میں درجنوں لوگ اور بھی سامنے آگئے۔

نیب کراچی نے ٹائر اسکینڈل میں ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، ڈی جی نیب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزم عاطف زمان کیخلاف 30 سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کیا، متاثرین نے بیانات قلمبند کرائے اور دستاویزات بھی جمع کرائیں۔

نیب حکام کے مطابق ماسٹر مائنڈ عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر لوگوں کو دھوکا دیا، زید انٹرپرائزر اور انفینیٹی امپورٹ سلوشن کے ذریعے سرمایہ کاری کی گئی۔ڈی جی نیب نے عاطف زمان اور ساتھیوں کے غیرقانونی اثاثوں کا پتہ لگانے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ

ذرائع کے مطابق عاطف زمان نے گرفتاری دینے سے پہلے اپنی جائیدادیں ٹھکانے لگائیں اور اِس گندے دھندے میں ملزمان کے والد علی زمان کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Related Posts