سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، داعش کے 2 عسکریت پسند گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، داعش کے 2 عسکریت پسند گرفتار
سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، داعش کے 2 عسکریت پسند گرفتار

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پیر کے روز کراچی کے موری پور روڈ پر نیو ٹرک اسٹینڈ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ سے وابستہ دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موری پور روڈ کے قریب وفاقی خفیہ ایجنسی کے ساتھ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولوی ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور متعدد گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔ مشتبہ افراد نے افغانستان کے شوراوک اور بارہمچہ علاقوں سے تربیت حاصل کی تھی۔ گرفتار ملزمان دھماکہ خیز مواد کے استعمال میں مہارت رکھتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے افسر مظہر مشوانی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ نسیم اللہ نے داعش کے مارے گئے دو عسکریت پسندوں ، یعنی حفیظ پانڈرانی اور محمد صدیق کی بیٹیوں سے شادی کررکھی ہے۔

دریں اثنا ، دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ، جبکہ متعلقہ تھانوں سے مزید معلومات کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

پچھلے مہینے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کے ساتھ مسلح تصادم میں کم از کم 11 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر 41 افراد کو گرفتار کرلیا

Related Posts