ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے واپسی پر حادثہ، پیپلز پارٹی کے 2 کارکن جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two PPP workers die in road mishap
FILE PHOTO

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے دو کارکن ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے واپسی پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد لاڑکانہ سے واپس جارہے تھے۔ حادثہ میں وین الٹنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے لارکانہ کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ڈرائیور سمیت سات افراد زخمی ہوئے، جبکہ دو کارکنان، عرفان اور زین العابدین، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ وین میں سوار تمام افراد پیپلز پارٹی کے کارکن تھے، جو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی سالانہ تقریب سے واپس جارہے تھے۔

حادثے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما، جن میں رکنِ صوبائی اسمبلی جمیل سومرو اور لارکانہ کے میئر شامل تھے، ٹراما سینٹر پہنچے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور جاں بحق کارکنوں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Related Posts