جھنڈے لگانے پردو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن ڈسکو موڑکے قریب دوسیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران لاٹھی ڈنڈوں کے وارسے زخمی ہونے والے افرادکوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جھگڑا ایم کیو ایم پاکستان کے دفترکے قریب جھنڈے لگانے پرہوا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان 25 مارچ یوم تاسیس کے سلسلے میں جھنڈے لگانے میں مصروف تھے، اس دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے سے الجھ گئے۔

پولیس اور رینجرزکی نفری طلب کرلی گئی،مشتعل کارکنوں کو پولیس نے منتشر کردیا۔ مذکورہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے، تاہم قانون نافذ کرے والے اداروں نے اپنے گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ پر لڑکی کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف، ایف آئی اے افسر معطل

Related Posts