کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جھنڈا لگانے کے معاملے پر 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا تصادم اورنگی ٹاؤن کے علاقے گبول گوٹھ میں ہوا۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا پارک میں جنڈا لگانے کے مسئلے پر ہوا جس کے دوران ایک دوسرے پر تشدد کیا گیا۔
دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں ک کارکنان ایک دوسرے پر ڈنڈے برسانے اور مکوں اور لاتوں سے حملہ کرنے میں ملوچ ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اورنگی ٹاؤن ڈسکو موڑکے قریب دوسیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق 2 سال قبل ہونے والے جھگڑے کے دوران لاٹھی ڈنڈوں کے وارسے زخمی ہونے والے افرادکوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جھگڑا ایم کیو ایم پاکستان کے دفترکے قریب جھنڈے لگانے پرہوا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان 25 مارچ 2021 کے یوم تاسیس کے سلسلے میں جھنڈے لگانے میں مصروف تھے، اس دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے سے الجھ گئے۔