باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 2پولیس اہلکار شہید

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Two policemen martyred in Bajaur blast

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہفتے کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں ڈیم سائٹ پر سیکورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے بم نصب کیا گیا تھا۔

پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہےجبکہ واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد خان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ڈیم سائٹ کے قریب ہوا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول دھماکہ تھا اور بم ڈیم سائٹ پر سیکورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چینی باشندوں کے قافلے پر خودکش دھماکہ کیا گیاتھا جس کے باعث ایک چینی شہری زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چینی باشندوں کے قافلے کو پاک فوج اور پولیس کی نگرانی میں لے جایا جارہا تھا، اسی دوران تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو ایسٹ بے ایکسپریس وے پر واقع فشرمین کالونی میں کوسٹل روڈ پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق چینی شہریوں کی گاڑیاں فشر مین کالونی پہنچتے ہی ایک نوجوان بھاگتا ہوا کالونی سے باہر نکلا تاہم خوش قسمتی سے اس علاقے میں تعینات پاک فوج کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے لڑکے کو روکا لیکن نوجوان نے قافلے سے 15، 20 میٹر دور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

Related Posts