سی ڈی اے کی دو مزدور یونیز کے درمیان مسلح تصادم، گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کی دو مزدور یونیز کے درمیان مسلح تصادم، گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے
سی ڈی اے کی دو مزدور یونیز کے درمیان مسلح تصادم، گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے

اسلام آباد: سی ڈی اے کی دو مزدور یونین کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔ جبکہ زخمیوں کو گولیاں بھی لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ تلخ کلامی سے شروع ہونے والا جھگڑا سنگین نوعیت اختیار کرگیا ، دو افراد کو پیٹ میں لگی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ایک زخمی پمز اور ایک کو پولی کلینک منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

چوہدری یاسین گروپ نے معاملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کیخلاف احتجاج شروع کردیا ہے اور میلوڈی چوک کو بلاک کردیا ہے۔ مظاہرین پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں ہوگی احتجاج جاری رہے گا ، احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میٹرک کے امتحانات سے 2 روز قبل ہزاروں طلبہ ڈیٹ شیٹ سے محروم

Related Posts