کراچی میں آج صبح ایک خودکش حملے میں غیر ملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
حملہ لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں مین انڈسٹریل روڈ پر ہوا۔ دھماکے میں ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے تصدیق کی کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی قومیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی میں سفر کرنے والے تمام غیر ملکی محفوظ ہیں اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں آج جب گاڑی پر حملہ ہوا تو اس میں پانچ غیر ملکی شہری سوار تھے، حملے میں ملوث دو دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔