فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب خنجر کے وار سے 2افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب خنجر کے وار سے 2افراد ہلاک، متعدد زخمی
فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب خنجر کے وار سے 2افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیرس:فرانس کے شہر نیس میں ایک چرچ کے قریب ایک حملہ آورنے چاقو سے حملہ کرکے کم از کم دو افراد کو ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح نیس شہر میں ایک حملہ آور نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد دیگرزخمی ہوگئے۔

فرانس کے شہر نیس کے میئر کرسٹیان استروسی کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ یہ بظاہر ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جو شہر کے نوٹرے ڈیم چرچ کے پاس پیش آیا۔

اتروسی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھاکہ میری نیس کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اس علاقے میں آنے سے پرہیز کریں تاکہ پولیس اور ہنگامی خدمات سے وابستہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرامانن نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور کارروائی شروع کردی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی ایک ہنگامی میٹنگ کرنے والے ہیں۔

Related Posts