لاہور میں 2 لڑکیاں اغواء، ملزمان نے فیکٹری میں لیجاکر عزت لوٹ لی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two girls allegedly gang-raped by three men in lahore

لاہور: شاہدرہ میں تین مردوں نے مبینہ طور پر دو لڑکیوں کے ساتھ فیکٹری میں لیجاکراجتماعی زیادتی کردی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ سے دو لڑکیوں کو اغوا ء کر کے گجر پورہ منتقل لیجایاگیاجہاں فیکٹری میں تین افراد نے لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ، پولیس نے بتایا کہ زیادتی کرنے والے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے،مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ فیکٹری کے مالک ندیم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ زیادتی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:فرسٹ ائیر کے طالب علم کو اغوا کرکے کار سوار ملزمان کی مبینہ اجتماعی زیادتی

واقعے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز اور مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے۔

متاثرہ لڑکیون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انہیں شاہدرہ چوک سے اغواء کیا ، دونوں لڑکیوں کو گجر پورہ کی ایک فیکٹری میں لیجاکراجتماعی زیادتی کی۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ یہ واقعہ جبری زیادتی کا نہیں بلکہ رضامندی کا تھا۔

پولیس نے لڑکیوں کے میڈیکو لیگل کے بعد نمونے لیب بھجوا دیئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts