پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے دونوں فارمیٹ کے نئے کپتانوں کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق شان مسعود کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شاہین آفریدی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ون ڈے ٹیم کےکپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد نئےکپتانوں کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابر کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنےکی پیشکش کی گئی تھی تاہم بابر نے انکار کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔