ٹوئٹر کی ”چڑیا“ اب ماضی کا قصہ بن جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر کی ”چڑیا“ اب ماضی کا قصہ بن جائے گی
ٹوئٹر کی ”چڑیا“ اب ماضی کا قصہ بن جائے گی

ایلون مسک جوکہ ٹوئٹر کے مالک ہیں ان کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں نیلے پرندے (چڑیا) کا معروف لوگو اب جلد حذف کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹوئٹر کا مشہور زمانہ چڑیا والا لوگو جلد تبدیل کردیا جائے گا، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے تصدیق کی کہ جلد ٹوئٹر کا لوگو ”ایکس” ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اکتوبر 2022 میں ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔

ایلون مسک کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جلد ٹوئٹر کے برانڈ اور تمام پرندوں کو بائے بائے کردیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایکس لوگو منفرد اور بہترین ہوا تو وہ آج شب (23 جولائی کی شب) پوسٹ کردیا جائے گا اور اسے 24 جولائی کو لائیو کر دیا جائے گا۔

یہی نہیں انہوں نے پرانے ملازمین کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی، جنہوں نے ٹوئٹر کی چڑیا والے لوگو کے ساتھ اس ادارے کی بنیاد رکھی تھی، پرندوں سے مراد ٹوئٹر کے پرانے ملازم لیے جارہے ہیں۔جو اپنی نوکریوں کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ناسا اسپیس کیمپ میں شرکت کے بعد کراچی کے 24 طلبہ کی وطن واپسی

یاد رہے کہ ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کا نظام سنبھالا ہے، ٹوئٹر کے ادارے سے بڑے پیمانے پر ملازمین کو پہلے ہی فارغ کیا جاچکا ہے جبکہ اب مزید ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

Related Posts