کراچی،چڑیا گھر میں جانوروں کی ابتر حالت پر ٹویٹر صارفین آگ بگولا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،چڑیا گھر میں جانوروں کی ابتر حالت پر ٹویٹر صارفین آگ بگولا
کراچی،چڑیا گھر میں جانوروں کی ابتر حالت پر ٹویٹر صارفین آگ بگولا

کراچی: چڑیا گھر میں ابتر حالت میں موجود شیر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر اشتعال اور غم و غصے کو جنم دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے چڑیا گھر کو ’فوری طور پر‘ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نجی چینل کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے پر جانوروں کو کھانے کی فراہمی بند کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چڑیا گھر کے ٹھیکیدار نے میونسپل حکام کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے چڑیا گھر میں جانوروں کو کھانا فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کے ایم سی کے محکمہ خزانہ نے اس سال فروری سے ٹھیکیدار کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی ہے اور ٹھیکیدار نے آج چڑیا گھر میں نوٹس چسپاں کیا ہے کہ وہ جانوروں کو مزید کھانا فراہم نہیں کرے گا۔

لاغر شیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، پاکستانی ٹویٹرصارفین نے متعلقہ حکام سے چڑیا گھر انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے یا ”کراچی چڑیا گھر کو فوری طور پر بند کرنے” کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ایک شیر کو بری حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں سٹی ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Related Posts