ٹویٹر نے صبا قمر کا جعلی اکاؤنٹ ویریفائیڈکردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹویٹر نے صبا قمر کا جعلی اکاؤنٹ ویریفائیڈکردیا
ٹویٹر نے صبا قمر کا جعلی اکاؤنٹ ویریفائیڈکردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے چاہنے والوں کو ٹوئٹر پر پھیلے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کرتے ہوئے جعلسازوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ بچپنا چھوڑ کر اب بڑے ہوجائیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ایک جعلساز کی جانب سے معروف اداکارہ صبا قمر کے نام سے منسوب جعلی پروفائل بنائی گئی بلکہ اس پر تصدیق شدہ بلیو ٹک بھی خرید لی۔

13192410e9016fb

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے اپنے اصل اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ کیا اور وضاحت دی کہ بلیو ٹک کے نشان پر بھروسہ نہ کریں یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے اور میرا آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ یہ ہے۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ یہ بچپنا چھوڑیں اور بڑے ہوجائیں کیونکہ توجہ حاصل کرنے کے لیے جعلی اکاؤنٹ بنا کر اس پر پیسہ خرچ کرنا سراسر بچکانہ حرکت ہے۔

مزید پڑھیں:فاطمہ ثنا شیخ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں

صبا قمر کی جانب سے مذکورہ واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا انہوں نے کہا کہ جعلساز جھوٹی شہرت کی خاطر جعلی معلومات پھیلانا بند کردیں۔

Related Posts