لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ارکان پنجاب اسمبلی نے مسائل حل کرانے کے لیے ایک الگ گروپ تشکیل دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنایاہے جنہوں نے حلف اٹھایا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر مطالبات منوائیں گے۔
گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کامطالبہ کیا،لیہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن سردار شہاب الدین نے بتایا کہ گروپ میں ان کے علاوہ ملک غضنفر چھینہ، تیمور لالی شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان،گلریز افضل چن ،کرنل غضنفر عباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہوانی سمیت دیگر ارکان گروپ میں شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سردار شہاب کا کہنا ہے کہ گروپ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز کے اجراء اور عوامی منصوبے شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت