وفاقی حکومت کا ایک اور عوام دوست اقدام، بجلی بل سے ایک اہم فیس ختم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت توانائی نے پلان تیار کرلیا، علامتی فوٹو

وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گھریلو اور صنعتی صارفین سے بجلی بلوں میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔

وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ گھریلو صارفین سے ان کے بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں ہر ماہ 35 روپے فیس وصول کی جاتی ہے، جبکہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس اور دیگرغیر ضروری سر چارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ اگلے ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔

ملک بھر میں 4 کروڑ 26 لاکھ بجلی صارفین سے صرف ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

Related Posts