ترک صدر طیب اردوان نے شام میں جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے شام کے مشرقی علاقے میں جاری فوجی آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کے مطالبے پر کہا  کہ ترکی کا مؤقف روزِ اوّل سے  بالکل واضح ہے، شام میں کسی صورت جنگ بندی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: مغربی میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا پابندیاں عائد کررہا ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ ترکی کی سلامتی کے لیے کرد شر پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی  اور ہم انہیں سبق سکھائیں گے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کو مقصد کے حصول کے لیے اپنا مشن جاری رکھنا ہے، اس لیے ہم کسی صورت معاشی پابندیوں کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ 

یاد رہے کہ 5 روز قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے  ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ ہم دعاگو ہیں شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان کو فون کیا، دونوں رہنماؤں نے  خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ

Related Posts