امریکاسے کشیدگی، ترک صدر کا دورہ وائٹ ہاوس منسوخ ہونے کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قیام امن کی کوششوں میں یوکرائن کو تعاون فراہم کریں گے، ترکی
قیام امن کی کوششوں میں یوکرائن کو تعاون فراہم کریں گے، ترکی

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن آئندہ ہفتے امریکا کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں مگر دوسری طرف ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان جاری بعض اختلافات اور تنازعات ایردوآن کے دورے کو منسوخ کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تین ترک عہدیداروں نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوآن ایک صدی قبل آرمینیائی باشندوں کے قتل کے واقعات کو امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے نسل کشی قرار دینے اور انقرہ کے خلاف نئی پابندیاں عاید کرنے کے امکانات کے پیش نظر امریکا کا دورہ منسوخ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ترک صدر نے شام میں جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

ایک سینئر تْرک عہدیدار نے بتایاکہ امریکا کی طرف سے اٹھائے گئے بعض اقدامات سے دونوں ملکوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان فیصلوں کی وجہ سے اردوآن کا دورہ معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Related Posts