راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترکی کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کی بری افواج کے سربراہ کی ملاقات دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی اشتراک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اور ملاقات میں ٹریننگ اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک افواج کے سربراہ نے دہشت گردی کو شکست دینے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ ترک افواج کے سربراہ نے علاقائی امن اور استحکام میں پاک فوج کے کردار کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کی افواج کے سربراہ کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔