انقرہ: ترکی میں مسافر بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور ریسکیو ٹیموں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔
ترکی پولیس کے مطابق حادثہ کے شکار 11 مسافر موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ 4 نے اسپتالوں میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے جان دے دی۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ترک صدر طیب اردگان اور دیگر قومی رہنماؤں نے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم اظہار کیا ہے۔ صدر طیب اردگان نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نالائق اعلیٰ 14 سالوں میں کراچی کو ٹریفک کا ایک نظام تک نہیں دے سکے، خرم شیر زمان