ترکی نے شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی نے شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا

انقرہ: ترکی نے شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے ایک بیان میں کہاکہ شام میں تعینات ترک فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سے سو تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی سے کفر سولین گزرگاہ سے مزید کمک شام پہنچائی گئی۔المرصد کی رپورٹ کے مطابق سرحدی گذرگاہ کفر لوسین سے ترکی کی فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ گذشتہ شب شام میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ نئی فوجی کمک شام میں ترکی کے قائم کردہ سیف زون میں بھیجی گئی ہے۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق شام میں جنگ بندی کے بعد ترکی کی 4705 فوجی گاڑیاں شام میں داخل ہوچکی ہیں جن میں ہزاروں ترک فوجیوں کو شام میں لایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری کے بعد ترکی سے فوجی اور دیگر سامان سے لدے 8040 ٹرک شام میں داخل ہوئے۔ ان ٹرکوں پر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی شام لائی گئیں۔ جب کی شام میں تعینات ترک فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

Related Posts