شہباز بہن سے زیادتی کرتا تھا اور، ماریہ کے قاتل فیصل نے دوسرے بھائی پر کونسے سنگین الزامات لگادیئے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TT Singh murder: Maria's killer faisal pressed charges on brother shahbaz
PHOTO: ARY NEWS

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی اور باپ کے ہاتھوں ماریہ کے قتل کے کیس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دونوں قاتلوں کا دو روزہ پولیس ریمانڈ منظور کر لیا، مقتولہ ماریہ کی بڑی بہن کوثر نے بھی پولیس کے سامنے پیش ہو کر تصدیق کی ہے کہ قتل سے قبل مقتولہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے دونوں قاتلوں فیصل اور اس کے والد عبدالستار کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ طلعت جاوید کے سامنے پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اپنے پولیس بیان میں کوثر نے کہا کہ اس کے بھائی نے رات ایک بجے اسے فون کیا اور بتایا کہ بہن ماریہ کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

کوثر نے بتایا کہ جب وہ رات کو گھر پہنچی تو ماریہ زندہ نہیں تھی اور اس کا گلا دبایا گیا تھا اور اس کاچہرہ بھی بری طرح کچلا ہوا تھا۔کوثر نے بتایا کہ ماریہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔

پولیس کی تفتیش کے دوران ماریہ کے قتل کیس نے نیا رخ اختیار کیا کیونکہ مرکزی ملزم فیصل نے پولیس کے بیان میں کہا کہ قتل ہونے والی لڑکی کو اس کے بڑے بھائی شہباز نے زیادتی کا نشانہ بنایا جسے گرفتار کرنا ضروری ہے۔

مرکزی ملزم فیصل نے پولیس کو کیس میں کچھ نامعلوم افراد کے ملوث ہونے کا بھی بتایا اور ان تمام کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔جبکہ والد عبدالستار نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی ماریہ کو قتل نہیں کیا بلکہ اس کے چھوٹے بیٹے فیصل نے ماریہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

افسوسناک واقعہ کی وائرل ویڈیو میں لڑکی کی المناک موت کو دکھایا گیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے قتل کے بعد اپنے والد سے پانی پلانے کا بھی کہا جبکہ اس کا دوسرا بھائی اور بہنوئی بھی کمرے میں موجود تھے۔

مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز نے اپنے سنگدل بھائی فیصل اور والد عبدالستار کی بربریت کو دکھانے کے لیے واقعہ اپنے فون میں ریکارڈ کرلیا تھا۔

ملزم فیصل نے اپنے والد عبدالستار کی مدد سے متاثرہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتارا اور جرم کو چھپانے کیلئے لاش کو دفن کر دیا۔پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد دونوں قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔

مقتولہ ماریہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ ماریہ کی گردن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

ویڈیو میں ماریہ کے بھائی شہباز اور ان کی اہلیہ کو باپ اور بھائی کو بہن کو آزاد کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مقتول کے بڑے بھائی شہباز کے بیان کے مطابق والد اور بھائی مقتولہ ماریہ کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماریہ کو بچانے کے لیے کمرے میں آئے تھے لیکن ان کے والد اور بھائی کی طرف سے انہیں دھمکیاں دی گئیں کہ وہ ان کی بیٹیوں کو بھی قتل کر دیں گے۔

Related Posts