ٹرمپ کے حامیوں پارلیمنٹ پر حملہ، امریکا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، کرفیو نافذ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

us parliament attack

نیویارک:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی ایوان نمائندگان پر حملہ کردیا، مظاہرین سیکورٹی حصار توڑکرعمارت کے اندر داخل ہو گئے۔

مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون گولی لگنے کے باعث زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

واشنگٹن انتظامیہ کی جانب سے امریکی حکومت سے کرفیو نافذ کرنے اور فوج کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم امریکی محکمہ دفاع نے فوج کو طلب کرنے کا انتظامیہ کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر خارش والا اسپرے کیا گیا۔

امریکی حکومت کی منظوری کے بعد واشنگٹن میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ کیپٹل ہل کی عمارت کو بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ آج کے واقعے سے بہت دکھ ہوا اور امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچا، کیپٹل ہل کی عمارت کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کی عکاس نہیں ہے۔

جو بائیڈن نے کیپٹل ہل کی عمارت پر حملے کو امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ سرکاری ٹی وی پر آ کر مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کریں اور مظاہرہ ختم کرنے کا کہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ حکومت نے جوبائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرلیا، اختیارات کی منتقلی منظور

نومنتخب صدر کے مطالبے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین سے پر امن رہنے اور منتشر ہونے کی اپیل کی ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے حامیوں سے پیار ہے، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور واپس گھروں کو چلے جائیں۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد ان کے حامی منتشر ہو گئے اور سڑکوں پر سناٹا چھا گیا جبکہ پولیس نے کیپٹل ہل کی عمارت کو مظاہرین سے خالی کروا کر اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

Related Posts