ٹرمپ حکومت نے جوبائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرلیا، اختیارات کی منتقلی منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ حکومت نے جوبائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرلیا، اختیارات کی منتقلی منظور
ٹرمپ حکومت نے جوبائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرلیا، اختیارات کی منتقلی منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہٹ دھرمی حکومتی اقدامات نہ روک سکی، ٹرمپ حکومت نے جو بائیڈن کو صدر تسلیم کرتے ہوئے اختیارات کی منتقلی کو منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج دُنیا بھر نے تسلیم کیے لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ اور انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے رہے تاہم آج سے اقتدار کی منتقلی کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کی منظوری خود دی۔ سربراہ جنرل سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کے آغاز سے آگاہ کردیا ہے۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی بیانات اپنی جگہ جاری و ساری ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ امریکی انتخابات کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گے اور احتجاجی تحریک بھی چلائیں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم کابینہ اراکین کا انتخاب کر لیا ہے۔ نئے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلینکن ہوں گے، قومی سلامتی کا مشیر جیک سولون کو منتخب کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ایوریل ہینز کو ملے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے ہاتھوں صدارتی انتخابات میں ہار تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کئی بار کہا کہ وہ عدالتی کارروائی کے ذریعے نتائج کو کالعدم کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنا مؤقف جاری کردیا۔ٹوئٹر نے کہا کہ ہم حلف برداری کے روز امریکی صدر کا آفیشل اکاؤنٹ جو بائیڈن کو منتقل کردیں گے

۔ مزید پڑھیں: ٹوئٹر صدارتی اکاؤنٹس 20جنوری کو جو بائیڈن کو منتقل کرنے پر تیار

Related Posts