کورونا کی ویکسین اپریل تک عوام کیلئے دستیاب ہوگی۔صدر ٹرمپ کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابی نتائج منظور نہیں، امریکی صدر ٹرمپ سپریم کورٹ پہنچ گئے
انتخابی نتائج منظور نہیں، امریکی صدر ٹرمپ سپریم کورٹ پہنچ گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مہلک کورونا وائرس کی ویکسین آئندہ برس اپریل تک امریکا بھر میں تمام شہریوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ہر ماہ کورونا وائرس کی ویکسین لاکھوں افراد کو مہیا کریں گے۔ وفاقی ادارۂ صحت کے حکام کی منظوری سے ویکسین کی تقسیم 24 گھنٹوں میں عمل میں لائی جائے گی تاکہ لوگ کورونا وائرس سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بے وقوف شخص ہیں جو کورونا وائرس کی ویکسین کو بھی سیاسی رنگ دینے میں مصروف ہیں۔ جو بائیڈن ویکسین کے خلاف بول کر امریکی شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سےقبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہرکی کہ رواں برس کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیارکرلی جائیگی جسے مفت فراہم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں 4 ماہ قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدرنے ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کیلئے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘کا اعلان کیا جس کی سربراہی چیف سائنسدان ا ور امریکی فوج کے جنرل کو کرنا تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا کی ویکسین سال کے آخر تک تیار کرلیں گے۔ٹرمپ

Related Posts