کینیڈین وزیراعظم نے جی 7 اجلاس میں روس کی شرکت مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trudeau rejects inviting Russia to G7 summit

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے میزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمادگی کے باوجود جی 7 ممالک کے اجلاس میں روس کی شرکت کو مسترد کردیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو کامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس کو کئی سال قبل کریمیا پر حملہ کرنے کے بعد جی 7 سے خارج کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کی وجہ سے روس کو جی 7 سے باہر رہنا ہوگا۔

ہفتہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکا ، جرمنی ، برطانیہ ، کینیڈا ، فرانس ، اٹلی اور جاپان کے رہنماؤں کا اجلاس جون کے بعد ملتوی کردیں گے تاہم جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کورونا وائرس کی وجہ سے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ستمبر میں جی سیون اجلاس کی دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں اور روس سمیت دیگر ممالک کو بھی اجلاس میں شامل ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے نزدیک مظاہروں میں شدت، ٹرمپ زیر زمین بنکر میں چھپ گئے

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ روس ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا اور بھارت کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کرنا چاہیں گے تاہم کینیڈین وزیراعظم نے روس کی جی سیون اجلاس میں شرکت کی مخالفت کردی ہے۔

Related Posts