ٹھٹھہ میں ٹرک اور سوزوکی کا تصادم، 7افراد جاں بحق، 7زخمی ہو گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کلفٹن میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق
کلفٹن میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں ٹرک اور سوزکی کے مابین تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ مبینہ طورپر پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں کینجھر اور چلیا کے درمیان ٹرک اور سوزکی کے تصادم کے باعث 7افراد جاں بحق ہوئے۔ ماہی گیر سوزکی میں مچھلی کے تالاب سے مچھلی لے کر قومی شاہراہ پر رواں دواں تھے جب حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی

قومی شاہراہ پر سوزوکی ٹرک سے ٹکرا جانے کے باعث 3 افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے۔ دیگر زخمی افراد کو ایمبولینس میں سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمی افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔

شدید تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کیے جانے والے زخمی ہڑتال کے باعث سڑک بند ہونے کی وجہ سے کراچی نہ پہنچ سکے اور راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔ زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق ماہی گیری کے پیشے سے ہے۔

جاں بحق افراد میں ہارون بنگالی، علی محمد، علی شیر، رسول بخش، مولا بخش اور مقبول ملاح کے علاوہ سوزوکی کا ڈرائیور مبارک شورو بھی شامل ہیں۔ ٹھٹھہ نیشنل ہائی وے پر حادثات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ 

Related Posts