50 کی ہوگئی ہوں لیکن دل جوان ہے، ٹرولنگ سنجیدہ نہیں لیتی، عفت عمر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
50 کی ہوگئی ہوں لیکن دل جوان ہے، ٹرولنگ سنجیدہ نہیں لیتی، عفت عمر
50 کی ہوگئی ہوں لیکن دل جوان ہے، ٹرولنگ سنجیدہ نہیں لیتی، عفت عمر

کراچی: اپنی ڈریسنگ کے حوالے سے تنقید کا شکار رہنے والی اداکارہ عفت عمر نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

اداکارہ عفت عمر کا بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ یا میک اپ سمیت سوشل میڈیا پر ہونے والی کسی بھی قسم کی ٹرولنگ کو سنجیدہ نہیں لیتی ہیں۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ 50 کی ہوگئی ہیں لیکن ان کا دل ابھی بھی جوان ہے اور جب ان پر تنقید کرنے والے بھی 50 برس کے ہوں گے تب انہیں پتا چل جائے گا۔

اداکارہ عفت عمر کا مزیدکہنا تھا کہ میں جو بھی پہنتی ہوں اس سے کسی کو کیا تکلیف ہے وہ کسی کا کیا لے رہی ہیں، ان کا جسم ان کی مرضی ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کا فوٹو شوٹ تنقید کی زد میں، صارفین نے اداکارہ کو پاکستانی سنی لیونی کہہ دیا

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے پاس یہ حق نہیں کہ وہ کسی پر تنقید کرے،ان کا جب دل کرتا ہے تو وہ سرخ لپ اسٹک لگاتی ہیں، ان کا دل کرتا ہے تو وہ چھوٹے کپڑے پہنتی ہیں۔