کراچی کے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کل سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت انگلینڈ سے وائٹ واش کے بعد بھی بابر اعظم بطور کپتان کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی ٹم ساؤتھی کے سپرد کی گئی ہے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
ٹرافی کی رونمائی کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں کی گئی جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹرافی کے ہمراہ مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کل سے 2 پانچ روزہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے علاوہ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں نے ایک میچ ملتان میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بعد ازاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ حکام نے باہمی مشاورت کے بعد کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں دونوں میچز کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ ماضی میں دونوں ٹیمیں کم از کم 60 ٹیسٹ میچز میں آمنے سامنے آئیں۔
کل 60 ٹیسٹ میچز میں سے نیوزی لینڈ نے 14 جبکہ پاکستان نے 25 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 21 میچز ہار جیت کے نتیجے کے بغیر ہی ختم ہو گئے تاہم موجودہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تینوں ٹیسٹ میچز ہار کر وائٹ واش ہوگئی تھی۔