بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی دمری اپنی کامیابی کے زور پر مشہور اداکاروں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے مقبول بھارتی ستاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی ہیں۔
ترپتی دمری نے 2017 میں سری دیوی اور سجل علی کی فلم موم سے بالی ووڈ میں قدم رکھااور لیلیٰ مجنوں وبلبل میں اپنے کرداروں کی وجہ سے انڈسٹری میں جگہ پکی کی۔انہوں نے دسمبر پچھلے سال ریلیز ہونے والی سنیدپ ریڈی ونگا کی فلم اینمل کی زبردست کامیابی کے بعد مین اسٹریم اسٹارڈم میں قدم رکھا۔
ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک سیلفی نے طلاق کی افواہوں پر پانی پھیردیا
اس کے بعد 2024 میں ان کا سال کافی کامیاب رہا، جس میں انہوں نے تین منصوبوں میں کام کیا، جن میں وکی کوشل کے ساتھ بیڈ نیوز، راج کمار راؤ کے ساتھ وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو اور آخر میں انیس بزمی کی ستاروں سے بھرپور بھول بھلیاں تھری میں کام کیا۔
اس طرح یہ نوجوان اداکار دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور یہاں تک کہ میگا اسٹار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے IMDb کی سب سے مقبول بھارتی ستاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی ہیں۔
اس کامیابی کے بارے میں انہوں نے کہا، “یہ واقعی ایک بڑا اعزاز ہے کہ میں 2024 کی IMDb کی سب سے مقبول بھارتی ستاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوں۔ یہ پہچان میرے مداحوں کی شاندار حمایت اور ان تمام لوگوں کی محنت کا ثبوت ہے جن کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع ملا۔”