نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Treason case lodged against Nawaz, Maryam, other PML-N leaders

لاہور :اشتعال انگیز تقاریر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پارٹی کی نائب صدر مریم نواز ،ایاز صادق ، شاہد خاقان عباسی ، پرویز رشید ، خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ اور اقبال ظفر جھگڑا سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مجرم ہیں اور پاکستان کا قانون انہیں اس قسم کی تقاریر کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

دریں اثنا ، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ غداری کے مقدمے میں نامزد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نواز شریف ، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے۔

مزید پڑھیں:فاطمہ جناح کو غدار کہنے والے ہمیں کہاں بخشیں گے، محمد زبیر

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن گوجرانوالہ میں ریاستی اداروں کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

Related Posts