امریکی حکومت کی جانب سے 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں متاثرہ ممالک کی فہرست سامنے آئی، فہرست میں تمام ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ریڈ، اورنج اور یلو شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی سرخ فہرست میں افغانستان سمیت 11 ممالک شامل ہیں جن پر مکمل سفری پابندی لگ سکتی ہے، اورنج لسٹ میں پاکستان سمیت 10 ممالک کے نام شامل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں موجود ممالک کے شہریوں کو امیگرینٹ اور وزٹ ویزہ نہیں ملے گا جبکہ یلو لسٹ میں 22 ممالک کے نام موجود ہیں جنہیں 60 روز میں امریکی حکام کے سیکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔
اخبار کی رپورٹ میں امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس فہرست میں تبدیلی متوقع ہے کیونکہ ابھی یہ فہرست کا پہلا ڈرافٹ ہے، حتمی فہرست صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ مارکو روبیو کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔
دوسری جانب روئٹرز کے مطابق فہرست میں 33 کی بجائے 31 ممالک شامل ہیں جنہیں ریڈ اورنج اور بلو کیٹگری میں ڈالا گیا ہے، افغانستان سمیت دس ممالک کے لیے امریکی ویزے مکمل بند کیے جانے کا امکان ہے۔