صحت پروگرام میں خواجہ سرا بھی شامل، وزیر اعظم انصاف کارڈ تقسیم کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت پروگرام میں خواجہ سرا بھی شامل، وزیر اعظم انصاف کارڈ تقسیم کریں گے
صحت پروگرام میں خواجہ سرا بھی شامل، وزیر اعظم انصاف کارڈ تقسیم کریں گے

 صحت کارڈ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کر لیا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے وزیر اعظم ہاؤس میں صحت انصاف کارڈ فراہمی کی  تقریب ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان تقریب میں شریک خواجہ سراؤں کو صحت انصاف کارڈ دیں گے۔

دارالحکومت اسلام آباد سے خواجہ سراؤں کو صحت انصاف کارڈ فراہمی کا سلسلہ رفتہ رفتہ دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ ملک بھر میں جلد خواجہ سراؤں کی صحت کے حوالےسے کارڈ فراہمی کے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کابینہ نے سرکاری اداروں میں خواجہ سراؤں کیلئے0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے اور پاکستان ایگریکلچرل اینڈ اسٹوریج سروسز کار پوریشن (پی اے ایس ایس سی او)سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی۔

وزیراعلی سندھ نے 23 اکتوبر کو خواجہ سرا کمیونٹی کو سرکاری نوکریوں کی درخواست کیلئے کاغذات تیار رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعلیٰ ہاؤس  کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزرا، مشیر، آئی جی اور دیگرافسران شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: سندھ: خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ مقرر

Related Posts