ٹرین سروس معطلی، پاکستان ریلوے نے وضاحت جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:حکومتِ پاکستان اور ریلوے پاکستان کی جانب سے کراچی سے ٹرین سروس معطلی سے متعلق وضاحت جاری کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے ایک بار پھر کراچی سے ٹرین سروس کو بند کر دیا ہے۔اس حوالے سے حکومتِ پاکستان نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے نے سندھ سے سیلاب کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصے تک معطل رہنے والی ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

دوسری جانب ریلوے پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پہلے سے چلنے والی تمام ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہماری پہلی ترجیح مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ٹرین اسی وقت روانہ ہوتی ہے جب ہمارے انجینئرز ٹریکس کو فٹ قرار دیتے ہیں۔ریلوے پاکستان کے مطابق کراچی تک چلنے والی خیبر میل اور رحمن بابا ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

مزید پڑھیں:روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کی کمی

پاکستان ریلوے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے وعدے کے مطابق کراچی تک بدھ سے مزید تین ٹرینوں (قراقرم، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس)کے آپریشن کا آغاز ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اتوار کے روز کراچی سے پہلی ٹرین رحمن بابا ایکسپریس راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔