پاکستان میں 2 ماہ کے بعد ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Railways adds ten more trains to partial operation

لاہور : پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کوسہولت فراہم کرنے کیلئے آج سے ملک بھر میں محدود ٹرین آپریشن شروع کردیا ہے۔

پہلی ٹرین لاہور سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوئی، پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی ،ریل کار لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوئی،تیز گام ، پاک بزنس ، جعفر ایکسپریس ، عوام ایکسپریس ، ملت ایکسپریس اور دیگر اپ اور ڈاون ٹرینوں کے لئے بھی لائحہ عمل جاری کردیا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشنوں پر تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹ صرف آن لائن بک کیے جاسکتے ہیں۔

مسافروں کو ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایک دوسرے سے معقول فاصلہ برقرار رکھیں،کسی ہنگامی صورتحال میں کم سے کم لوگوں کے ساتھ سفر کریں، ٹرین کی بکنگ صرف آن لائن ٹکٹنگ کے ذریعے ہوگی، بکنگ کے دفاتر بند رہیں گے۔

60 فیصد گنجائش کے بعد بکنگ بند ہوجائیگی، مختلف اسٹیشنوں پر سینیٹائزر واک تھری گیٹ لگائے جائیں گے، مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

مسافروں کے اہل خانہ کو الوداع یا استقبال  کرنے کے لئے اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، 200 میٹر تک کا علاقہ غیر ضروری اشیاء کے لئے بند کردیا جائے گا، میڈیکل آفیسرز اور عملہ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں کل سے ٹرین آپریشن بحال، شیخ رشید کا کرایوں میں کمی سے انکار

سفر کے دوران تمام مسافروں کے درجہ حرارت کی جانچ کی جائے گی۔مسافروں کیلئے  اپنے ساتھ ماسک ، سینیٹائزر ، دستانے اور صابن رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Related Posts