تیز گام حادثہ،زخمی اور جاں بحق ہونے والوں سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیز گام حادثہ،زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم
تیز گام حادثہ،زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم

لاہور: چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے تیزگام ٹرین کے زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ۔

ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریرو ، چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن ، چیف الیکٹریکل انجینئر اور چیف کمرشل منیجر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

ترجمان کے مطابق ان نمبروں پرفون کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ملتان ڈویژن0619200382 ،ڈی سی او ملتان,0311-4403720،حیدرآباد انکوائری 0300-3026200،لاہور کنٹرول آفس042-99201795،سکھر کنٹرول آفس071-9310087،کراچی021-99213528جبکہ ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی0346-8328023شامل ہیں۔

دوسری جانب یلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے تمام افراد کو انشورنس کی مد میں فی کس15لاکھ روپے کی رقم اداکی جائےگی جبکہ زخمی ہونے والوں کو50ہزار روپے سے3لاکھ روپے تک دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرین آتشزدگی: وزیر اعظم عمران خان نے حادثے کی ہنگامی تحقیقات کا حکم دے دیا

ذرائع کے مطابق ہر مسافر سے ٹکٹ کی قیمت کے ساتھ5 روپے اضافی انشورنس کے لئے جاتے ہیں۔آتشزدگی کا شکارہونے والی تینوں بوگیوں کے مسافروں کا ریزرویشن چاٹ کے مطابق بائیو ڈیٹا چیک کیا جائے گا ۔

Related Posts