دنیا کے اختتام کی کہانی پر مبنی ہارر کامیڈی فلم کا ٹریلر، ویڈیو نے ہوش اڑا دئیے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
دنیا کے اختتام
(فوٹو: اے ٹوئنٹی فور)

دنیا کے اختتام کی کہانی پر مبنی ہارر کامیڈی فلم وائی ٹو کے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جس کی ویڈیو  نے ناظرین و سامعین کے ہوش اڑا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے اختتام پر مبنی کامیڈی فلم وائی ٹو کے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جیڈن مارٹیل، ریچل زیگلر اور جولیان ڈینی سن شامل ہیں۔ٹریلر میں کمسن طلبہ و طالبات کے رومانوی مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد سے قبل رات کو 2 ہائی اسکولوں کے جونیئر طلبہ ایک پارٹی میں شریک ہوتے ہیں جس کا انجام تشویشناک نکلتا ہے۔ پارٹی کے دوران بہت سی خطرناک مشینیں تقریب میں شریک طلبہ و طالبات پر حملہ کردیتی ہیں۔
ٹریلر  میں  بہت سی خطرناک مشینیں دکھائی گئی ہیں جن میں سے ایک وی ایچ ایس پلیئر ہے جو ٹیپ پھینکتا ہے ۔ کھلونا جیپ پارٹی میں آگ لگا کر خون کی ہولی کھیلتی نظر آتی ہے۔ آسمان پر اڑتے ہوئے دو طیارے آپس میں ٹکرا جاتے ہیں۔

ویڈیو میں اسی طرح کے دیگر واقعات سے ناظرین و سامعین  کو بتایا گیا ہے کہ فلم میں کیا کیا ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ سال 1999 کے بعد شروع ہونے والے نئے سال کی آمد سے قبل وائی ٹو کے کا مسئلہ سامنے آیا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر پر چلنے والی تمام چیزیں نئے ملینیم کے دوران ناکارہ ہوسکتی ہیں۔ کامیڈی فلم وائی ٹو کے ایسے ہی مسائل کا احاطہ کرتی ہے جو کمپیوٹر کا یہ بگ دور نہ کرنے کی صورت میں رونما ہوسکتے تھے۔

Related Posts