شریف خاندان کی مبینہ کرپشن پر دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 شریف خاندان پر لگے کرپشن کے الزامات پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’بی ہائنڈ کلوزڈ ڈورز‘ (بند دروازوں کے پیچھے) کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جلد یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

’بی ہائنڈ کلوزڈ ڈورز‘ کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں پاکستان، کینیا، آذربائیجان اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک سے وابستہ صحافیوں کو بھی اشرافیہ کی کرپشن پر بات کرتے دکھایا گیا ہے۔

لکھاری و پروڈیوسر مرتضیٰ مہدی کی دستاویزی فلم کا ٹریلر ’انڈیپینڈنٹ ڈاکیومینٹریز‘ کے یوٹیوب پر جاری کیا گیا اور اسے اسی چینل پر ریلیز بھی کیا جائے گا۔

دستاویزی فلم کے مختصر ٹریلر میں سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بھی کرپشن پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ان کی جھلکیوں سے عندیہ ملتا ہے کہ دستاویزی فلم کی ریکارڈنگ اس وقت کی گئی تھی جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھے۔

ٹریلر میں سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو بھی دکھایا گیا ہے اور وہ بھی اشرافیہ کی منظم کرپشن پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دستاویزی فلم میں شہزاد اکبر سمیت دیگر پاکستانی شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے جو کہ شریف خاندان کی کرپشن پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

صحافی ارشد شریف دستاویزی فلم میں بتاتے ہیں کہ شریف خاندان نے کرپشن کرنے کے لیے اپنے نوکروں کے نام سے اکاؤنٹ بنوائے اور ان میں اربوں روپے ٹرانسفر کرکے منظم انداز میں کرپشن کی۔

دستاویزی فلم کے ٹریلر کو فواد چوہدری سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی شیئر کیا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ فلم کو ایمازون پرائم یا پھر نیٹ فلیکس پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم دوسری جانب ایمازون پرائم یا نیٹ فلیکس نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا کہ دستاویزی فلم کو وہ جاری کریں گے اور نہ ہی ڈاکیومینٹری کی آفیشل ویب سائٹ پر کوئی ایسی بات کی گئی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’بی ہائنڈ کلوزڈ ڈورز‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ برس کے آغاز میں پیش کردیا جائے گا۔

Related Posts