کوروناکی تیسری لہر،ٹریفک وارڈن حماد علی ہسپتال میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناکی تیسری لہر،ٹریفک وارڈن حماد علی ہسپتال میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
کوروناکی تیسری لہر،ٹریفک وارڈن حماد علی ہسپتال میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ٹریفک پولیس وارڈن حماد علی کارڈیالوجی ہسپتال میں مسلسل 1 ہفتہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا کا شکار ہو کر شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ٹریفک پولیس وارڈن حماد علی کورونا کے خلاف جنگ میں شہید ہو گئے۔ گزشتہ کچھ روز سے ہسپتال میں زیرِ علاج ٹریفک وارڈن حماد علی سول لائن سیکٹر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

ٹریفک وارڈن حماد علی نے 2 اپریل 2007ء میں ٹریفک پولیس جوائن کی۔ چیف ٹریفک پولیس افسر نے کہا کہ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کیلئے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

چیف ٹریفک پولیس افسر نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت کو عبادت سمجھتی ہے۔ عوام کی خدمت اور حفاظت ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ دکھ کی اِس گھڑی میں حماد علی کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد کے کیرج فیکٹری ناکہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک وارڈن محمد نوید کو شہید کردیا۔

ریسکیو ذرائع کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر جائے وقوعہ سے ایک ہی گولی کے شواہد ملے ہیں جو محمد نوید کی گردن میں لگی، محمد نوید کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، کیرج فیکٹری ناکہ پر فائرنگ سے ٹریفک وارڈن محمد نوید شہید

Related Posts